سری لنکا نے انگلینڈ کو تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔پیر کو اول میں سری لنکا نے انگلینڈ کے 219 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔چھے اگست سے نو اگست تک جاری رہنے والے پانچ روزہ ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 325 رنز سکور کیے۔انگلینڈ کے 325 رنز کا سری لنکا نے تعاقب شروع کیا تو پوری ٹیم 263 رنز سکور کر کہ ڈھیر ہو گئی۔اس کے بعد انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 156رنز سکور کیے جس کے جواب میں ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا نے 219 بنا کر میچ جیت لیا۔سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے 127 کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کوشال مینڈس 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔سری لنکا کی جانب سے اینگلو میتھیوز نے 32 اور ڈم دیموتھ کرونارتنے نے آٹھ رنز سکور کیے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکرز اور گس اٹکنسن نے بولنگ کرتے ہوئے ایک ایک سری لنکن کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔اس سے قبل دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے ڈین لارنس 35، جمی سمتھ 67، اولے سٹون 10 اور جوئی روٹ نے 12 رنز سکور کیے تھے۔انگلینڈ کی جانب سے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے تھے۔سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے چار، اسیتھا فرنینڈو نے دو، وشوا فرنینڈو نے تین اور میلان رتنیاکے نے ایک انگلش کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو،ایک سے انگلینڈ کے نام رہی ہے جبکہ سری لنکا نے 10 سال بعد انگلینڈ کو اس ٹیسٹ میچ میں شکست دی ہے۔