یوکرین کا روس پر بڑا ڈرون حملہ

سچ ٹی وی  |  Sep 10, 2024

یوکرین نے روس کے دارالحکومت ماسکو سمیت دیگر علاقوں پر 100 سے زائد ڈرون طیاروں سے حملہ کیا جس میں ایک شہری ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نے رات گئے روس کے مختلف شہروں پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا جس میں سے روس نے 144 ڈرون طیاروں کو مار گرایا۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین کی جانب سے بھیجے گئے ڈرون طیاروں میں سے 20 ماسکو کی فضا میں بھی داخل ہوئے جنہیں ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا مگر اس دوران ایک ناکام بنائے گئے ڈرون کی باقیات ایک عمارت سے ٹکرانے کے باعث ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ یوکرین کے حملے کے بعد دارالحکومت ماسکو کے 3 ائیرپورٹس سے فلائٹس کی روانگی اور آمد کو جزوی طور پر معطل کیا گیا اور 48 فلائٹس کو دیگر ائیرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More