چین نے چاند کی مٹی سے بنی اینٹیں خلا میں بھیجنے کی تیاری کرلی

ہم نیوز  |  Sep 10, 2024

چین نے چاند کی مٹی سے بنی اینٹوں کو خلا میں بھیجنے کا پروگرام بنا لیا، جس سے تحقیقی بیس تعمیر کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی سائنسدان چاند کی مٹی سے بطور نمونہ بنائی گئی اینٹیں خلا میں بھیجنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ اس کا مقصد یہ تجربہ کرنا ہے کہ آیا ان اینٹوں کو چاند پر خلائی بیس کی تعمیر میں استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

چاند کی مٹی سے پانی بنانے کا طریقہ دریافت

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خلا کے ماحول میں رکھی گئی ان اینٹوں کے جائزے کے بعد اندازہ لگایا جائے گا کہ انتہائی ماحولیاتی شرائط میں یہ اینٹیں کس قدر پائیدار ہیں۔ پلان کے مطابق یہ اینٹیں اگلے مہینے تیانزو۔8 کارگو خلائی گاڑی کے ذریعے تیانزو خلائی اسٹیشن بھیجی جائیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More