سعودی عرب میں رشوت لینے کے الزام میں سابق سکیورٹی سربراہ کو 20 سال قید

ہم نیوز  |  Sep 14, 2024

سعودی عرب نے رشوت لینے کے الزام میں سابق پبلک سکیورٹی سربراہ کو بیس سال قید کی سزا سنا دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سابق سکیورٹی سربراہ خالد بن کرارالحربی پرعوامی فنڈز میں خورد برد کا بھی الزام ہے، عدالت نے انہیں غیر قانونی طور پر حاصل کردہ پانچ لاکھ چوراسی ہزار ریال واپس کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

روس نے برطانیہ کے 6 سفیروں کو ملک بدر کر دیا

سعودی عرب کی عدالت نے ملزم کو دس لاکھ ریال جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔خالد بن کرارالحربی نے 2017 میں عہدے کا چارج سنبھالا۔شواہد سامنے آنے پر انہیں ریٹائرمنٹ پر بھیج دیا گیا،سعودی اینٹی کرپشن ادارے نے ان کیخلاف تحقیقات کیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More