’جنت کا پھل‘ انجیر جو وزن بڑھانے اور گھٹانے دونوں میں یکساں مفید ہے

بی بی سی اردو  |  Sep 14, 2024

Getty Images

انجیر اپنے اندر انسانی صحت کے لیے بہت مفید اثرات رکھتی ہے۔ جنت کا میوہ کہلائے جانے والی انجیر کو چاہے خشک کر کے کھایا جائے یا تازہ پھل کی صورت میں، اس کے اندر موجود بے شمار وٹامنز، منرلز اور فائبر صحت مند و توانا رکھنے میں ہر صورت میں مددگار رہتے ہیں۔

انجیر کا پھل دراصل شہتوت کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کا انوکھا میٹھا ذائقہ دیگر پھلوں سے قدرے مختلف ہوتا ہے۔

انجیر کو تازہ حالت میں کھایا جائے تو چبانے میں نرم محسوس ہوتی ہے اور خوردنی بیجوں سے بھرے ہونے کے باعث دانے دار اور کُرکری (کرنچی) ہوتی ہے۔

تازہ انجیر نازک ہوتی ہے اور زیادہ عرصے تک رکھی نہیں جا سکتی۔ اس لیے انھیں محفوظ رکھنے کے لیے اکثر خشک کیا جاتا ہے۔

اور اگر اسے سُکھا کر استعمال کیا جائے تو اس سے ایک ایسا میٹھا اور غذائیت سے بھرپور خشک میوہ نکلتا ہے جس سے سارا سال لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔

انجیر کی متعدد قسمیں ہیں جن میں سے سبھی رنگ اور ساخت میں ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں۔

ان کی منفرد خصوصیت ایک چھوٹی کلی کی طرح اس کا کھلنا ہے ۔ اس کے اوپری حصے میں اوسٹیول (ostiole) کہتے ہیں جو پھل کی نشوونما میں مدد کرتا ہے۔ انجیر کی قدرتی مٹھاس کو ریفائن چینی سے پہلے میٹھے کے طور پر استعمال کیا جانا عام تھا۔

اگر آپ اپنے پیٹ کا نظام بہتر رکھنا چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں انجیر کا استعمال کرنا شروع کر دیں۔ اس کی خصوصیات میں سے ایک ہاضمے کو بہتر کرنا ہے کیونکہ اس میں قدرتی فائبر کی بڑیمقدار شامل ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کی حامل ہوتی ہے، اس سے بلند فشار خون یا بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے اس میں منرلز کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے جبکہ یہ وزن کو کنٹرول کرنے اور نظام ہضم کو بہتر رکھنے میں بھی مددگار رہتا ہے۔

انجیر کن لوگوں کے لیے مفید ہے اور اسے کس صورت میں احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے، اس مضمون میں انہی باتوں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Getty Imagesنظام ہضم کی اصلاح

انجیر کو روایتی طور پر صحت کے مسائل میں اکثیر اور فائدہ مند جانا جاتا ہے۔ فائبر کی ذیادہ مقدار ہونے کے سبب انجیر کو قدرتی قبض کشا مانا جاتا ہے۔

اس کو اپنی انھی خصوصیات کی بنا پر پرو بائیوٹک بھی سمجھا جاتا ہے یعنی اس کے استعمال سے نظام ہضم کے لیے ضروری اچھے بیکٹیریا کی افزائش ہوتی ہے۔

کیا تربوز کھا کر پانی پینے سے ہیضہ ہوتا ہے: ’گرمی کا توڑ‘ سمجھے جانے والے پھلوں سے جڑے مفروضوں کا جوابذہنی صحت اور یاداشت کو بہتر رکھنے کے لیے دہی اور ہلدی سمیت چھ بہترین غذائیں کون سی ہیں؟چائے پینے کے 10 طبی فوائد جو شاید آپ نہ جانتے ہوں مگر ہمیں ایک دن میں چائے کے کتنے کپ پینے چاہییںاگر بڑھتی عمر کے ساتھ یادداشت کی کمزوری سے بچنا ہے تو یہ چار عادات فوراً چھوڑ دیںاینٹی آکسیڈینٹ

اچھی طرح پکی ہوئی انجیر میں پولیفینول مرکب موجود ہوتا ہے۔ ان مرکبات میں حفاظتی اینٹی آوکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

جس کا مطلب ہے کہ وہ آکسیجن کو دوسرے کیمیکلز کے ساتھ رد عمل ظاہر کرنے اور خلیوں اور بافتوں کو نقصان پہنچانے سے روکنے میں مدد کرتے ہیں۔

بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھناGetty Images

ہم میں سے اکثر لوگ سوڈیم سے بھرپور غذائیں کھاتے ہیں اس کے باعث خون مں پوٹاشیئم کی کمی اور بلند فشار خون کے خطرے کا اندیشہ رہتا ہے۔

انجیر سمیت دیگر پھل اور سبزیوں کو غذا کا حصہ بنایا جائے تو اس سے قدرتی طور پر پوٹاشیئم کی کمی دور ہوتی ہے اور اس سے بلڈ پریشر بھی قابو میں رہتا ہے۔

دوسری جانب انجیر میں پایا جانے والا ایلولوز اپنے ذائقے میں تقریباً 70 فیصد تک چینی کی طرح میٹھا ہوتا ہے لیکن یہ بہت کم کیلوریز کا حامل ہوتا ہے اور اس کے بلڈ شوگر کی سطح پر اثرات لگ بھگ نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔ ایلولوز قدرتی طور پر بہت کم دستیاب ہے اور یہ قدرتی طور پر انجیر اور کشمش میں پایا جاتا ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی

انجیر میں کیلشیئم ، میگنیشیئم اور فاسفورس کی مقدار موجود ہوتی ہے جو ہماری ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم منرلز ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق بعض دیگر پھلوں کے مقابلے میں انجیر میں 3.2 فیصد کیلشیئم پایا جاتا ہے۔

پوٹاشیئم کی اچھی مقدار ہونے کے باعث یہ ہڈیوں سے کیلشیئم کے اخراج کا وہ عمل کو بھی روکنے میں معاون ہوتی ہے جو زیادہ نمک والی غذاوں کے باعث صحت کے لیے نقصان کا سبب بنتا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ انجیر کو اوسٹیوپروسس کے خطرے کو کم کرنے میں بھی اثر رکھنے والے پھل کے طور پر جانا جاتا ہے۔

وزن اور ڈائٹ کی ’مینیجمنٹ‘ میں معاون

انجیر میں قدرتی طور پر غذائی ریشے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور انجیر آپ کی خوراک کی کثافت کو بہتر بنا کر مفید غذا میں بدل سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں وزن کے معاملات بہتر کرنے میں مدد ملتی ہے۔

زیادہ فائبر والی غذائیں پیٹ بھرنے کا احساس دلاتی ہیں اور بھوک اور خواہش کو کم کرسکتی ہیں جبکہ اہم غذائی اجزا خون کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

انجیر کن کے لیے غیر محفوظ؟

اگر آپ کو پولن سے الرجی ہے تو آپ کو انجیر سمیت بعض پھلوں سے ری ایکشن کا تجربہ ہو سکتا ہے۔ انجیر کے درختوں میں قدرتی لیٹیکس بھی ہوتا ہے جس سے کچھ لوگوں کو الرجی ہوتی ہے۔

اگر آپ کو کم آکسیلیٹ غذا پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے تو آپ جان لیں کہ انجیر میں آکسیلیٹ بڑی مقدار میں ہوتے ہیں اور ان میں وٹامن ’کے‘ بھی بڑی تعداد میں موجود ہوتا ہے۔

اس لیے اگر آپ کو خون پتلا کرنے والی دوا تجویز کی جاتی ہے تو آپ کو انجیر کے ساتھ ساتھ وٹامن کے سے بھرپور دیگر غذاؤں کا استعمال روزانہ کے حساب سے رکھنا چاہیے۔

تاہم انجیر سے تمام لوگ لطف اندوز نہیں ہو سکتے۔

مثال کے طور پرسبزی خور انجیر کھانے سے پرہیز کر سکتے ہیں کیونکہ انجیر کی بعض اقسام میں پھل بننے کے عمل کے دوران اس میں پولن یا کیڑے مر جاتے ہیں۔

تجارتی مقصد کے لیے بنائی گئی انجیر بغیر پولن کے اگائے جاتے ہیں اور اس لیے سبزی خور اس کو کھا سکتے ہیں۔ اگر انجیر آپ نے ابھی کھانا شروع کی ہے تو شروع میں اعتدال کے ساتھ ان سے لطف اٹھائیں کیونکہ زیادہ مقدارمیں اسے کھانے سے جلاب ہو سکتا ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹ پولی فینول جو خلیوں کے نقصان کو روکے

انجیر متوازن غذا میں ایک فائدہ مند اضافہ ہوتا ہے۔ وہ فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، جو بھوک اور خواہش کو کم کرنے اور ہاضمے کی صحت کو سہارا دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔

ان میں کچھ دوسرے پھلوں کے مقابلے میں زیادہ کیلشیم بھی ہوتا ہے، لہٰذا ڈیری فری غذا کھانے والے ہر شخص کے لیے مفید ذریعہ ہو سکتا ہے۔

پکی ہوئی انجیر میں اینٹی آکسیڈینٹ پولی فینول بھی خاص طور پر زیادہ ہوتے ہیں، جو خلیوں کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اگر آپ تجویز کردہ دوائیں لے رہے ہیں تو کوئی بھی غذائی تبدیلی کرنے سے پہلے اپنے جی پی یا رجسٹرڈ غذائی ماہر سے مشورہ کریں۔

اگر بڑھتی عمر کے ساتھ یادداشت کی کمزوری سے بچنا ہے تو یہ چار عادات فوراً چھوڑ دیںچائے پینے کے 10 طبی فوائد جو شاید آپ نہ جانتے ہوں مگر ہمیں ایک دن میں چائے کے کتنے کپ پینے چاہییںکیا تربوز کو ٹیکا لگا کر اسے واقعی سرخ اور میٹھا بنایا جا سکتا ہے؟انڈیا کا تین دہائی پرانا سیکس سکینڈل، جس میں لڑکیوں کو’شادی کا لالچ‘ دے کر ان کی برہنہ ویڈیوز بنائی گئیں’زہر دے دو اب یہ تکلیف برداشت نہیں ہو رہی‘: دو بہنوں کا اکلوتا بھائی جس کے اعضا عطیہ کرنے سے سات افراد کو نئی زندگی ملیازبک پلاؤ: ’قدرتی ویاگرا‘ مگر بنانے والے کی جان ہتھیلی پر
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More