ہماری ویب | Sep 16, 2024
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نوجوان اور باصلاحیت اداکار ابوالحسن شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
اداکار کی شادی اور ولیمے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی، جہاں لوگوں نے ان لمحات کو خوب سراہا۔ انسٹاگرام پر اداکار نے اپنی شادی اور مہندی کی تقریبات کی خوبصورت تصاویر پوسٹ کیں، جن میں وہ اپنی دلہن، سندس انوار، کے ساتھ نظر آئے۔
View this post on Instagram A post shared by Abul Hasan (@iabulhasan)
A post shared by Abul Hasan (@iabulhasan)
ابوالحسن نے کچھ دن قبل ہونے والے نکاح کی تصاویر شیئر کیں اور اس موقع پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس نئے سفر کی شروعات کا اعلان کیا۔ نکاح کے دن اداکار اور ان کی دلہن نے سفید لباس کا انتخاب کیا، جو سادگی اور خوبصورتی کی علامت تھا۔
اسی انسٹا پوسٹ میں مہندی کی تقریب کی دلکش تصاویر بھی شیئر کی گئیں، جہاں دونوں نے سبز رنگ کے لباس میں میچنگ کی۔ دلہن نے سبز لہنگے کے ساتھ گلابی دوپٹہ اوڑھا، جبکہ دلہا نے سبز کوٹ اور کریم رنگ کے کرتا پاجامہ پہنا۔
ان خوبصورت تصاویر کے منظر عام پر آتے ہی مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے مبارک بادوں اور دعاؤں کا سلسلہ شروع کر دیا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More