مینز ٹی 20 ایمرجنگ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان

ہم نیوز  |  Sep 21, 2024

کولمبو: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مینز ٹی 20 ایمرجنگ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

مینز ٹی 20 ایمرجنگ ایشیا کپ 18 اکتوبر سے عمان میں شروع ہو رہا ہے۔ اے سی سی کے اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جن میں پاکستان اے، بھارت اے، سری لنکا اے، بنگلہ دیش اے، افغانستان اے، ہانگ کانگ، میزبان عمان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ایشین کرکٹ کونسل نے ایمرجنگ ایشیا کپ کی ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا ہے۔ گروپ اے میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان

اے سی سی نے گروپ بی میں پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان کی ٹیموں کو شامل کیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کا گروپ میچ 19 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

ایونٹ میں پاکستان اے ٹیم 21 اکتوبر کو عمان اور 23 اکتوبر کو یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی۔ اے سی سی کے ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنلز 25 اکتوبر کو ہوں گے۔ جبکہ فائنل 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More