جنیوا: کشمیریوں کا اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ

سچ ٹی وی  |  Sep 21, 2024

کشمیریوں کی بڑی تعداد نے جینیوا میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یورپ بھرسے آئے ہوئے کشمیری جینیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور مودی سرکار کی کشمیر دشمن پالیسی اورمظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ جینیوا کی فضا مودی مردہ باد اوربھارت مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ شہدا کی تصاویر اور بھارت مخالف نعروں کے پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے کشمیریوں کوحق خود ارادیت دینے کے حق میں آزادی دو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

مظاہرے سے اٹلی ، فرانس ،بلجیم ، جرمنی، اسپین، برطانیہ اور سوئٹرزلینڈ کے کشمیری تارکین وطن کے رہنماؤں نے خطاب کیا جن میں غلام محمد سفی، چوہدری یسین، چویدری پرویز اشرف ، الطاف وانی اور امجد یوسف شامل ہیں۔ مظاہرین نے مسز شمیم شال، فیض نقشبندی ، راجہ سجاد ، شگفتہ اشرف اور نائلہ کیانی نے گرفتار حریت قیادت کی رہائی اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سےمقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More