ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آج ، ایک لاکھ ، 67 ہزار امیدوار حصہ لیں گے

ہم نیوز  |  Sep 22, 2024

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آج ہوں گے ، امتحانی مراکز کے آس پاس دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ،امتحانی مراکز کے اطراف میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔

ملک بھر سے ایک لاکھ 67 ہزار سے زائد امیدوار ٹیسٹ دیں گے۔ پنجاب بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے 26 مراکز قائم کئے گئے ہیں ، پنجاب میں 82 ہزار 500 طالبعلم امتحان میں حصہ لیں گے۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ، پنجاب کے 12 شہروں میں دفعہ 144 نافذ

سندھ میں ٹیسٹ کی ذمہ داری ڈاؤ یونیورسٹی کو سونپی گئی ہے ، سندھ بھر سے تقریباً 38 ہزار 700 امیدوار حصہ لیں گے، جن میں سے 13 ہزار کراچی سے ہیں۔ کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

بلوچستان سے 5806 طلبا انٹری ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ بلوچستان کے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ بیوٹمز میں ہوگا۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، امتحانی مراکز کے قریب موبائل فون سروس 4 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا سے ٹیسٹ میں 42 ہزار سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ ٹیسٹ کے لیے 8 اضلاع میں 13 امتحانی مراکز قائم ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More