نیب کا بی آرٹی پشاورمیں 168ارب 50کروڑ روپے کی بالواسطہ ریکوری کادعویٰ

ہم نیوز  |  Sep 22, 2024

نیب نے بی آرٹی پشاور میں 168ارب 50کروڑ روپے کی بالواسطہ ریکوری کادعویٰ کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق انٹرنیشنل کورٹ آف آربیٹریشن سے کنٹریکٹرز کا 31.5 ارب روپے کا دعویٰ خارج کردیا گیا ہے،بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز 2018 میں ہوا۔

سپریم کورٹ میں23 سے 27ستمبر تک کیسزکی سماعت کیلئے 8بینچز تشکیل

نیب کی حالیہ قیادت نے تحقیقات کو تیز کیا،تحقیقات کے نتیجے میں 108.5 ارب روپے کی بچت ہوئی ،کنٹریکٹ میں شامل 6 منصوبے غلط طریقے سے مخصوص کمپنیوں کو دیئے گئےتھے۔

کمپنیوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، ایک ارب روپے بغیر کام کے حاصل کیے،تحقیقات میں 400 سے زائد بینک اکاؤنٹس کا بھی معائنہ کیا گیا جس سے مزید شواہد ملے۔

کنٹریکٹرز نے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو جعلی گارنٹیاں جمع کرائی تھیں ،پی ڈی اے کے دعوے کے مطابق 86 ارب روپے کا ہرجانہ بھی طلب کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا 29ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

کنٹریکٹرز نے مقررہ مدت میں کام مکمل نہیں کیا نا ہی غیر ملکی کمپنیوں نے منصوبے پر کام کیا،کنٹریکٹرز نے بوگس آڈٹ رپورٹ جمع کروائی،ایس ای سی پی نے ان بوگس آڈٹ رپورٹ کی تصدیق بھی کی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا  نیب نے غیر ملکی کمپنیوں کو ان کے سفارت خانوں کے ذریعے شامل تفتیش کیا،کنٹریکٹرز نے ادائیگیوں میں تاخیر پر سود کی ادائیگی کی بنیاد پر 5 ارب کا دعویٰ بھی کیا۔

تحقیقات کی وجہ سے پراجیکٹ کو اصلی لاگت پر مکمل کروا کر قومی خرانے کی 9 ارب کی بچت کی گئی ،نیب کی کارروائیوں کی بدولت یہ پروجیکٹ اصل لاگت پر مکمل کر کے مزید 9 ارب روپے کی بچت کی گئی۔

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل کرلیں

نیب کی تحقیقات کی وجہ سےکنٹریکٹرز نے پی ڈی اے کے ساتھ عدالت سے باہر تصفیے کی درخواست کی،اس نتیجے میں صرف 2.6 ارب روپے کی ادائیگی پر معاہدہ طے پایا،اس معاہدے کے بعد پشاور ہائی کورٹ نے تمام کیسز بند کر دیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More