حماس کا یحییٰ سنوار سے رابطہ منقطع ، غیر ملکی میڈیا کافضائی حملے میں شہادت کا دعویٰ

ہم نیوز  |  Sep 23, 2024

حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کی غزہ میں فضائی حملے کے دوران شہادت کا دعویٰ سامنے آیا ہے ، اسرائیل نے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی جبکہ حماس کا اپنے سربراہ سے رابطہ منقطع ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی عبرانی کان پبلک براڈکاسٹر اور ہاریٹز، ماریو اور والا نیوز سائٹس سمیت متعدد غیر ملکی نیوز چینل نے یحییٰ السنوار کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔

7 اکتوبر حملہ ، امریکا نے اسماعیل ہنیہ ، یحییٰ سنوار سمیت 6 حماس رہنمائوں پر فرد جرم لگا دی

اسرائیل نے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی فضائی حملے میں ہلاکت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاہم ابتدائی تحقیقات میں اب تک ان کی شہادت  کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔

حماس نئی شرائط کے بغیر غزہ میں فوری جنگ بندی پر رضا مند

واضح رہے جولائی میں ایران کے دارالحکومت تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یحییٰ السنوار کو حماس کا نیا سربراہ بنایا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More