غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی فوری ضرورت ہے ، امریکی صدر

ہم نیوز  |  Sep 24, 2024

امریکہ کے صدرجوبائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی فوری ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا دنیا کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامناہے،دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے سب کو ملکر نمٹناہوگا۔

ملک بھر کے تصدیق شدہ 37 عمرہ ٹور آپریٹرز کی فہرست جاری

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے یہ میرا چوتھا اورآخری خطاب ہے،بطور امریکی صدر افغانستان میں جنگ کو ختم کرنے کا اعلان کیا،بطور امریکی نائب صدر عراق میں جنگ ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔

یوکرین کے عوام کو اس وقت بھوک سمیت کئی مسائل کا سامناہے،ہم عوام کیلئے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں ،بطور رہنما ہمیں چیلنجز سے گھبرانا نہیں چاہیے۔

ہر مشکلات کے بعد بہتری ہوتی ہے ،پرامید ہوں کہ تمام مسائل کا حل نکالیں گے،دہشت گردی کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔

ادارے صرف گفت و شنید اور رابطے کے ذریعے ترقی کر سکتے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ

انہوں نے مزید کہا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی فوری ضرورت ہے ،غزہ میں ہزاروں شہری اور بچے اس وقت مشکلات میں ہیں،غزہ میں شہری اور یرغمالی ہولناک لمحات سے گزر رہے ہیں۔

جنگ ختم کرنے کا یہ درست وقت ہے،غزہ میں جنگ بندی ، یرغمالیوں کو گھر واپس لانے کی ڈیل فائنل کرنے کا وقت آ گیا ہے،مشرق وسطیٰ میں جنگ کا پھیلاؤ کسی کے حق میں نہیں۔

مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے2 ریاستی حل ضروری ہے ،دوریاستی حل کے بعد ہی اسرائیل اورفلسطینی امن کے ساتھ رہ سکیں گے،لبنان کی صورت حال کا سفارتی حل نکالنا ہو گا۔

انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 15رکنی پاکستانی سکواڈ کااعلان کردیا گیا

امریکا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں توسیع کے حق میں ہے ،اسرائیل اور حماس مئی میں امریکا کی تجویز کردہ جنگ بندی کو قبول کریں ،خطے کو لپیٹ میں لینے والی جنگ کو روکنے کیلئےپر عزم ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More