لڑکا سننے والا ہو کیونکہ لڑکی تو بولے گی ۔۔ داماد ڈھونڈتے وقت یہ 7 باتیں دماغ میں ضرور رکھیں

ہماری ویب  |  Sep 25, 2024

بیٹی کی شادی، ایک ایسا لمحہ جب والدین کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو ہوتے ہیں، لیکن یہ خوشی کے ساتھ ساتھ والدین کے لیئے ایک بہت بڑی ذمہ داری بھی ہوتی ہے کیونکہ آپ جو لڑکا اپنی بیٹی کے لیئے ڈھونڈتے ہیں اس کے ساتھ اسے پوری زندگی گزارنی ہوتی ہے۔

اس لیئے ایک اچھے داماد کی تلاش آپ کیلیئے بڑا چیلنج بھی ہے! تو چلیں، ہم ہنسی مذاق کے ساتھ جانیں کہ داماد میں کون سی سات خصوصیات ضروری ہیں۔

بہترین نوکری— کیونکہ پیسے کی بات تو ہونی چاہیے:

سب سے پہلے تو داماد کے پاس ایک اچھی نوکری ہونی چاہیے! اگر وہ پیسے کمانے میں ناکام رہا تو بیٹی کو کیا خوشیاں دے گا؟ ماں ہمیشہ کہتی ہیں، "پیسہ تو گھر کی چابی ہے! اور جب چابی ساتھ ہو، تو پھر دروازے خود بخود کھل جاتے ہیں"۔ اگر نوکری نہیں، تو پھر بیٹی کو پیسے کے چکر میں کہیں بھاگنے کا منصوبہ بنانا پڑے گا۔

سننے کی مہارت— کیونکہ بیٹی کی باتیں کبھی ختم نہیں ہوتیں:

دوسرا نمبر ہے سننے کی مہارت! بیٹی کے پاس سننے کے لیے وقت ہو یا نہ ہو، لیکن داماد کو تو پوری توجہ دینی پڑے گی۔ دادی ماں کہتی ہیں، "داماد کو سننے کا ہنر آنا چاہیے، کیونکہ خواتین کی باتیں کبھی ختم نہیں ہوتیں۔" اگر وہ خود کو چپ کر کے نہیں رکھ سکتا، تو پھر اسے "خاموش تماشائی" بن کر بیٹھنا ہوگا۔

مزاحیہ مزاج— مذاق کے بنا تو زندگی بورنگ ہے:

تیسری چیز، مزاحیہ حس! اگر داماد چپ رہنے والا ہے تو گھر میں ہنسی کا تو کوئی امکان نہیں۔ ماں کہتی ہیں، "اگر وہ چُٹکلے نہیں سنا سکتا، تو کم از کم ہنسی مذاق میں ساتھ تو دے"، ورنہ تو سسرال والے اسے "خاموشی کا بادشاہ" سمجھیں گے۔

کھانا پکانے کی مہارت— کیونکہ بھوک بڑی ظالم ہوتی ہے:

چوتھی خصوصیت، بھئی! کھانا پکانے کی مہارت، اگر داماد کے ہاتھ میں اچھا کھانا پکانے کا ہنر ہے، تو بیٹی تو خود کو چاند پر بیٹھا تصور کرے گی۔ کہتے ہیں کہ جس مرد کو کھانا بنانا آتا ہو اور اس کے ہاتھ میں ذائقہ بھی ہو تو ایسا شخص کسی بھی عورت کے لیئے بہترین شوہر ثابت ہو سکتا ہے۔ اور جب بیگم گھر پر نہ ہو تو وہ باآسانی اپنے لیئے کچھ بنا کر کھا سکے کیونکہ بھوک تو سہی نہ جائے گی۔

ناں: پیار سے بات کرنا— کچھ بھی ہو دل تو جیتنا ہے

پانچویں نمبر پر، پیار کرنے کی صلاحیت! اگر داماد اپنی بیوی کو پیار سے "ہیلو" بھی نہیں کہہ سکتا، تو بیٹی کا کیا حال ہوگا؟ نانی ماں کا کہنا ہے، "پیار کرنے والا داماد، عورت کو گلاب کی طرح تازہ رکھ سکتا ہے"۔ کیونکہ اگر پیار نہ ہو تو گھر کی رونق ہی ماند پڑ جائے گی۔

خوش مزاج— کیونکہ کڑوا تو کریلا بھی ہوتا ہے:

چھٹی خصوصیت، خوش مزاج ہونا! اگر داماد خوش مزاج نہ ہو تو پھر تو گھر میں خزاں ہی خزاں کا سماں رہے گا۔ بڑے بوڑھے کہتے ہیں، "خوش رہنے والا داماد تو گھر کی چمک ہوتا ہے" کیونکہ خوشی نہ ہو تو بیٹی کی زندگی کا ہر دن "بوجھ" بن جائے گا۔

سسرالیوں کا خیال رکھنے والا— ورنہ پھر مزے ختم:

آخری خصوصیت، سسرالیوں کا خیال رکھنا! داماد کا مزاج ایسا ہو کہ وہ سسرال والوں کو بھی اپنی فیملی سمجھ کر ان کے ساتھ گُھلے ملے۔ لیکن اگر وہ ہر بات میں "مجھے کیا" کہنے لگے، تو پھر لڑکی آپ کو گنجا کرنے کی مہارت بھی رکھتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More