کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ، 2 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

ہم نیوز  |  Sep 25, 2024

کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب بم حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔ 

حکام کے مطابق  کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب کر ر کھا تھا، جونہی خالق شہید پولیس تھانے کی موبائل موقع پر پہنچی تو زور دار دھماکا ہو گیا۔

جنوبی وزیرستان میں بم دھماکا ، قبائلی رہنما کا بیٹا جاں بحق ، 3 زخمی

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد کو ریمورٹ کنٹرول سے اڑا یا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More