دلہ زاک گرڈ سٹیشن پر مظاہرین نے ایک بار پھر دھاوا بول دیا

ہم نیوز  |  Sep 26, 2024

دلہ زاک گرڈ سٹیشن پر مظاہرین نے ایک بار پھر دھاوا بول دیا۔

ترجمان پیسکو کے مطابق 800 سے زائد مظاہرین گرڈ سٹیشن میں داخل ہوئے،مظاہرین نے دلہ زاک گرڈ سٹیشن کو آف کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس 2اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

مظاہرین نے گرڈ سے منسلک تمام فیڈرز سے بجلی کی سپلائی بند کر دی،گرڈ سٹیشن آف کرنے سے پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

مظاہرین کا تعلق گلوزئی، محمد زئی اور گل بیلہ فیڈرز سے ہے،لائن لاسز کی وجہ سےگلوزئی، محمد زئی اور گل بیلہ فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ کی جا تی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More