یوٹیوب نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

سچ ٹی وی  |  Oct 04, 2024

ٹک ٹاک کی مقبولیت نے دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بھی خود کو بدلنے پر مجبور کردیا اور ان کی جانب سے مختصر ویڈیوز کو زیادہ ترجیح دی جارہی ہے۔

درحقیقت ٹک ٹاک کی مقبولیت نے یوٹیوب کو مختصر ویڈیوز پر مبنی فیچر شارٹس متعارف کرانے پر مجبور کیا جس میں صارف ایک منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرسکتے ہیں۔

مگر اب یوٹیوب شارٹس کے دورانیے کو کچھ بڑھایا جا رہا ہے۔

15 اکتوبر سے گوگل کے اس پلیٹ فارم میں ویڈیوز کا دورانیہ ایک منٹ سے بڑھا کر 3 منٹ کیا جا رہا ہے۔

ٹک ٹاک میں کافی عرصے سے 10 منٹ طویل ویڈیوز کرنے کا آپشن صارفین کو دستیاب ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے اسے 30 منٹ تک بڑھانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

اب لگتا ہے کہ گوگل کی جانب سے اس میدان میں بھی ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس فیچر کا مطالبہ صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ کیا جا رہا تھا جس کے باعث شارٹس کے دورانیے کو بڑھایا جا رہا ہے۔

شارٹس کے دورانیے میں اضافے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب کی جانب سے چند فیچرز کا اعلان بھی کیا گیا۔

ان میں سے ایک فیچر شارٹس فیڈ میں کمنٹس کے پریویو کا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے ٹیمپلیٹس نامی فیچر پر بھی کام کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین شارٹس کیمرے کے ذریعے یوٹیوب پر موجود کلپس کو اپنی ویڈیوز کا حصہ بنا کر ری مکس کلپس بناسکیں گے۔

اگر آپ کو شارٹس پسند نہیں تو اب اس کے لیے بھی ایک ٹول متعارف کرایا جار ہا ہے۔

اس ٹول کے ذریعے کمپنی کی جانب سے آپ کو کم از کم شارٹس دیکھنے کا آپشن دیا جائے گا۔

اس ٹول تک رسائی یوٹیوب ایپ سیٹنگز کے ذریعے ممکن ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More