ملتان ٹیسٹ ، جوئے روٹ اور ہیری بروک کی شاندار سنچریاں، انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم

ہم نیوز  |  Oct 09, 2024

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنائے۔

تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ہوا تو انگلش بیٹر جو روٹ 32 اور زیک کرولی 64 رنز بناکر کریز پر موجود تھے، گزشتہ روز پاکستان کی طرف سے واحد وکٹ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے انگلش کپتان اولی پوپ کی حاصل کی، وہ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کو جلد آؤٹ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، سلمان علی آغا

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے دن جب انگلینڈ کا مجموعی اسکور جب 113پر پہنچا تو زیک کرالی شاہین کی گیند پر عامر جمال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے 13 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے۔

تیسرے دن کے کھانے کے وقفے تک انگلینڈ نے 232 رنز بنائے تھے، انگلینڈ کی تیسری وکٹ 249 کے مجموعی اسکور پر گری، بین ڈکٹ 84 رنز بنا کر عامر جمال کی  گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ نے شاندار کھیلتے ہوئے 143 رنز بنا لیے ہیں جبکہ ہیری بروک 101 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

انگلینڈ کے تین کھلاڑی آئوٹ ہیں اور اس نے 417  رنز بنا لیے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More