دکی میں کوئلے کی کانوں پر راکٹ اور بموں سے حملہ ، 20 جاں بحق

ہم نیوز  |  Oct 11, 2024

بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 20 کان کن جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے دکی کے ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خیر اللّٰہ کی کوئلہ کانوں پر راکٹ اور دستی بم سے حملہ کیا ، زخمی کان کنوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بلوچستان میں ایف سی کی پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 دہشتگرد مارے گئے، حوالدار شہید

کان مالک حاجی خیر اللّٰہ نے بتایا کہ حملہ آوروں نے 10 کانوں کی مشینری بھی نذر آتش کر دی ، میڈیکل افسر دکی اسپتال ڈاکٹر جوہر سدوزئی کا کہنا ہے کہ جاں بحق کان کنوں کا تعلق قلعہ سیف اللّٰہ، پشین، ژوب اور مسلم باغ سے ہے۔

اس کے علاوہ تین کا تعلق افغانستان جبکہ لورالائی، کچلاک، موسی خیل سے تعلق رکھنے والے افراد بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More