پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی، پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
سلیکشن کمیٹی سابق کپتان اظہر علی، عاقب جاوید اور امپائر علیم ڈار شامل ہیں، سلیکشن کمیٹی میں اسد شفیق اور حسن چیمہ ووٹنگ ممبرز ہوں گے۔ اظہر علی،عاقب جاوید،اور امپائر علیم ڈار بھی ووٹنگ رائٹس ممبر ہوں گے۔
ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی باؤلرز نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا
واضح رہے کہ محمد یوسف نے دو ہفتے قبل سلیکٹر کے عہدے سے استعفی دیا تھا،دریں اثناء گرین شرٹس کے دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔