ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا

ہم نیوز  |  Oct 13, 2024

لاہور: ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان پہلی مرتبہ ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ اس سے قبل ہونے والے تینوں ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کر چکا ہے جس میں سے 2 مرتبہ بھارت اور ایک مرتبہ بنگلا دیش ٹیم چیمپئن بنیں۔

دوسری جانب بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے پاکستان میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 26 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 26 رکنی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 27 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کو ٹیم پاکستان بھجوانے کے لیے وزارت کھیل اور حکومت سے این او سی کا انتظار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More