کرن جوہر بھی چاہت علی خان کے دیوانے ہوگئے۔۔ گانے کی تعریف میں کیا کچھ کہہ ڈالا؟

ہماری ویب  |  Oct 17, 2024

پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، اور اس بار وجہ ہے ان کا انوکھے انداز میں گایا گیا گانا ’’توبہ توبہ‘‘۔ یہ نیا ورژن، جو انہوں نے بھارتی فلم ’’بیڈ نیوز‘‘ کے مشہور گانے پر بنایا، انسٹاگرام پر جاری کرتے ہی وائرل ہوگیا، اور لوگوں کے درمیان ملا جلا ردعمل پیدا کر گیا۔

چاہت فتح علی خان کی شہرت ان کے منفرد انداز اور پرانے گانوں کو نئے انداز میں پیش کرنے کی وجہ سے ہے، لیکن یہ انداز کبھی تعریفیں سمیٹتا ہے تو کبھی تنقید کی زَد میں آ جاتا ہے۔ ’’توبہ توبہ‘‘ کے اس تازہ ترین ورژن نے بھی کچھ ایسا ہی کیا؛ جہاں ایک طرف موسیقی کے شائقین نے اسے سُن کر پناہ مانگی، وہیں دوسری جانب کرن جوہر کے ردعمل نے سب کو چونکا دیا۔

بھارتی فلمساز کرن جوہر نے، سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے، چاہت فتح علی خان کی کوشش کو لازمی دیکھنے کا مشورہ دیا، اور ان کے اس بیان نے صارفین کی حیرت کو مزید بڑھا دیا۔

تاہم، گانے کے اصل گلوکار کرن اوجلا کو یہ تجربہ کچھ زیادہ پسند نہ آیا۔ انہوں نے روتے ہوئے ایموجی کے ساتھ سوشل میڈیا پر تبصرہ کیا، "انکل، پلیز نہ کریں!" جس نے کئی مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

چاہت کے ’’توبہ توبہ‘‘ میں بولوں اور موسیقی کو نیا رنگ دیا گیا ہے، اور پس منظر میں تاج محل کے مناظر ویڈیو کی زینت ہیں۔ ان کا یہ منفرد انداز ایک مرتبہ پھر ان کی مقبولیت اور تنازعات کا حصہ بنا ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More