لیئم پین کا سنیپ چیٹ پر آخری پیغام اور پھر ’ہوٹل کی بالکونی سے گِر کر‘ موت

بی بی سی اردو  |  Oct 17, 2024

Getty Images

برطانوی گلوکار اور مشہور بینڈ ’ون ڈائیریکشن‘ کے سابق رکن 31 سالہ لیئم پین کی ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے گِر کر موت ہوئی ہے۔

ایک بیان میں پولیس نے بتایا کہ انھیں لیئم کی لاش تب ملی جب ایمرجنسی سروسز کو ہوٹل کے قریب سے ہیلپ لائن پر کال موصول ہوئی۔

لیئم پین کو عالمی شہرت تب ملی جب وہ 2010 میں برطانوی ٹی وی شو ’دی ایکس فیکٹ‘ میں شامل ہوئے۔ پھر وہ نوجوانوں کے پسندیدہ بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ کا حصہ بنے جس میں ہیری سٹائلز، لوئس ٹاملنسن، نائیل ہورن اور زین ملک بھی شامل تھے۔

رواں ماہ کے شروع میں لیئم پین نے ون ڈائریکشن بینڈ کے ایک اور سابق گلوکار نائیل ہورن کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی۔

بیونس آئرس کی پولیس کے مطابق انھیں ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس کے مطابق ایک ’جارحانہ شخص شاید منشیات اور شراب کے اثرات کی زد میں تھا۔'

تاہم جب اہلکار ہوٹل پہنچے تو انھیں بتایا گیا کہ ہوٹل کے اندرونی صحن میں ایک زوردار آواز سنائی دی ہے۔ کچھ ہی دیر بعد انھیں وہاں لیئم پین کی لاش ملی۔

اس معاملے پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے ڈائریکٹر البرتو کرسنتی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ لیئم پین کو ’سنگین چوٹیں‘ آئی تھیں اور ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

البرتو کرسنتی نے لیئم پین کے بالکونی سے گرنے کے بارے میں سوالات کا جواب دینے سے انکار کیا ہے۔

جبکہ برطانیہ کے دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ ارجنٹینا میں حکام سے ایک ’برطانوی شخص کی موت کی رپورٹ کے حوالے سے‘ رابطے میں ہیں۔ تاہم مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔

موت سے قبل سوشل پلیٹ فارم سنیپ چیٹ پر آخری پیغام

لیئم پین نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل سنیپ چیٹ پر اپنی پارٹنر کے ساتھ ناشتہ کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

انھوں نے اس پر لکھا تھا کہ ’ارجنٹینا میں ایک خوبصورت دن ہے۔‘

لیئم کی موت کی خبر کے بعد مداح بیونس آئرس کے ہوٹل کے باہر جمع ہوئے۔ ہوٹل کے گیٹ پر مجمع لگنے کی وجہ سے پولیس نے دروازے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

لیئم پین کی ایک نوجوان مداح وائلیتا انتیر نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ’میں اپنے کمرے میں تھی۔ میری بہن نے مجھے بتایا کہ لیئم کی موت ہو گئی ہے۔ ہمیں یقین نہیں آیا۔ اس لیے ہم یہاں خود آ گئے کہ معلوم کر سکیں کہ یہ سچ ہے یا نہیں۔‘

شاہ رخ اور سلمان کے بیچ رنجش دور کرانے والے سیاستدان بابا صدیقی کا ممبئی میں قتل84 برس کی عمر میں ایک سالہ بیٹے کے ساتھ وقت گزارنے پر الپچینو خوش: بڑھاپے میں باپ بننے کے خطرات کیا ہیں؟دلجیت کی کانسرٹ میں ہانیہ عامر سے ملاقات: ’سپر سٹار آئی ہو اور وہ نیچے کھڑی رہے ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟‘نصرت فتح علی خان کی البم کی ریلیز: 34 برس قبل ریکارڈ کی گئی قوالیاں لندن کے ویئرہاؤس سے کیسے ملیں؟

وائلیتا انتیر نے بتایا کہ انھوں نے دو ہفتے پہلے ہی لیئم پین کو نائل ہورن کے کنسرٹ میں دیکھا تھا۔

لیئم پین کی یاد میں ان کے لیے آن لائن خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہالی وڈ اداکارہ پیرس ہلٹن نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ وہ لیئم کے خاندان اور ان کے قریبی لوگوں کو اپنا پیار بھیج رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر برطانوی پریزنٹر ڈرمٹ اولیری نے لیئم پین کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ لیئم کو پیار سے یاد کرتے ہیں۔ 'مجھے یاد ہے کہ وہ 14 سال کی عمر میں ایکس فیکٹر پر آڈیشن کے لیے آئے تھے اور(فرینک) سناترا کے گانے سنا کر ہمارا ہوش اڑا رہے تھے۔‘

’وہ ہمیشہ خوش رہتے تھے۔ ہر ایک کے لیے وقت نکال لیتے تھے۔ اچھا اخلاق، شکر گزار اور ہمیشہ عاجز رہنے والے تھے۔‘

لیئم پین کون ہیں؟

لیئم پین برطانوی شہر وولورہیمپٹن میں پیدا ہوئے تھے۔ ستاروں کی دنیا میں اپنا نام بنانے کے لیے انھوں نے 2008 میں پہلی کوشش 14 برس کی عمر میں کی تھی۔

انھوں نے ٹیلنٹ شو ’دی ایکس فیکٹر‘ میں آڈیشن دیا تھا۔ تاہم سخت جج سائمن کوول نے انھیں ’دو سال میں واپس آنے‘ کا کہا تھا۔

2010 میں لیئم نے ایک مرتبہ پھر ’دی ایکس فیکٹر‘ میں آڈیشن دیا۔ اس وقت ان کی عمر 16 برس تھی۔

اس بار انھوں نے ججز کو متاثر کیا اور شو میں آگے بڑھے۔ انھیں شو کے بوٹ کیمپ کے مرحلے میں چار دیگر امیدواروں کے ساتھ رکھا گیا جس کے بعد ’ون ڈائریکشن‘ بینڈ کا جنم ہوا۔

گروپ نے برطانیہ کے چار نمبر ون البمز اور چار نمبر ون سنگلز نکالے جو دنیا بھر میں ٹاپ چارٹس میں شمار ہوئے۔ تاہم 2015 میں گروپ نے بریک لینے کا اعلان کیا۔

2017 میں لیئم پین کا پہلا سولو گانا ’سٹرپ دیٹ ڈاؤن‘ آیا جو برطانیہ کے آفیشل چارٹ پر تیسرے نمبر پر تھا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے ریٹا اورا کے ساتھ’فار یو- ففٹی شیڈز فریڈ ساؤنڈ ٹریک‘ بنایا۔ یہ گانا بھی 'ٹاپ ٹین' میں پہنچ گیا۔

2016 میں انھوں نے گلوکارہ شیرل ٹویڈی کے ساتھ رومانوی تعلق کا اعلان کیا تھا جس کے اگلے سال ان کا بیٹا پیدا ہوا۔یہ جوڑا 2018 میں الگ ہوگیا۔

اس ہفتے کے شروع میں ان کی ایک سابقہ پارٹنر مایا ہینری نے اپنے وکلا کے ذریعے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے لیئم پین کے خلاف ایک ’سیز اینڈ ڈیسٹ لیٹر‘ جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پرانھوں نے لیئم پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ لیئم ان سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم لیئم نے الزامات کا جواب نہیں دیا۔

نصرت فتح علی خان کی البم کی ریلیز: 34 برس قبل ریکارڈ کی گئی قوالیاں لندن کے ویئرہاؤس سے کیسے ملیں؟نصیبو لال کا گانا جو ملزم اور پولیس دونوں کے لیے درد سر بن گیادلجیت کی کانسرٹ میں ہانیہ عامر سے ملاقات: ’سپر سٹار آئی ہو اور وہ نیچے کھڑی رہے ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟‘84 برس کی عمر میں ایک سالہ بیٹے کے ساتھ وقت گزارنے پر الپچینو خوش: بڑھاپے میں باپ بننے کے خطرات کیا ہیں؟سوئی کی نوک سے بھیچھوٹا مکھی کا دماغ جہاں سے ملنے والے رازوں نے سائنسدانوں کو حیرت میں مبتلا کیاشفقت چیمہ: 14 سال کی عمر میں جمعہ پڑھانے والا لڑکا، پنجابی فلموں کا ولن کیسے بنا؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More