سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔۔ جانیں 1 تولہ سونے کی موجودہ قیمت کیا ہے؟

ہماری ویب  |  Oct 17, 2024

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار، مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کردیا!

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 7 ڈالر مزید مہنگا ہوکر 2682 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے بھاؤ میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے تک جاپہنچی۔ جبکہ فی 10 گرام سونا بھی 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے کا ہو گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، وہیں چاندی کی قیمت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔ فی تولہ چاندی 3050 روپے اور فی 10 گرام 2614.88 روپے پر مستحکم رہی۔

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سلسلہ دیکھتے ہوئے سرمایہ کاروں کی نظریں اب مستقبل کے رحجانات پر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More