آئینی ترمیم کے معاملے پر جے یو آئی میں فارورڈ بلاک کی اطلاعات

ہم نیوز  |  Oct 18, 2024

آئینی ترمیم کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام میں فارورڈ بلاک کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے کچھ اراکین پارلیمنٹ سمجھتے ہیں پارٹی کو عدالتی اصلاحات کی حمایت کرنی چاہیے۔ فارورڈ بلاک میں 4 سے 5 ارکان شامل ہیں تاہم ترجمان جے یو آئی نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے۔

آئینی ترمیم پر حتمی مشاورت، مولانا فضل الرحمنٰ ، نوازشریف ملاقات طے

جے یو آئی کے مرکزی رہنما اسلم غوری نے کہا ہے کہ پارٹی کے تمام ارکان سے رابطے میں ہیں۔ ہمارے 8 ایم این ایز اور 5 سینیٹرز میں سے صرف ایک سینیٹر سے رابطہ نہیں ہو رہا، سینیٹر عبدالشکور سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ارکان پر واضح کر دیا ہے وہ 63 اے کے تحت پارٹی پالیسی کے مطابق ووٹ دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More