3 شادیاں ناکام ہونے پر معروف گلوکارہ کا انوکھا اقدام

سچ ٹی وی  |  Oct 22, 2024

امریکا کی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئر نے 3 شادیوں میں ناکامی کے بعد خود سے ہی شادی کرلی۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے برٹنی اسپیئر نے خود سے شادی کا اعلان کیا جب کہ ویڈیو میں برٹنی اسپیئر کو سفید رنگ کا عروسی گاؤن پہنے اور سر پر عروسی دوپٹہ لیے دیکھا گیا۔

گلوکارہ نے ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’ وہ دن جب میں نے خود سے شادی کی، اگرچہ یہ شرمناک یا احمقانہ محسوس ہوسکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا اب تک کا سب سے شاندار فیصلہ ہے‘۔

برٹنی اسپیئر نے شادی کے اعلان کے بعد انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ہنی مون کیلئے Turks and Caicos Islands روانگی کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ برٹنی اسپیئر کی اس سے قبل 3 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں، 2004 میں برٹنی نے اپنے بچپن کے دوست جیسن الیگزینڈر سے شادی کی تھی۔

برٹنی کی پہلی شادی محض 55 گھنٹے ہی چل سکی تھی اور پھر دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد انہوں نے کیون فیڈلائن سے شادی کی تھی، یہ شادی 3 سال تک چل سکی تھی۔

بعد ازاں 2022 میں برٹنی اسپیئرز نے اپنے ایرانی نژاد منگیتر سیم اصغری سے تیسری مرتبہ شادی کی تھی تاہم شادی کے 14 ماہ بعد ہی اس جوڑے نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More