مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں درآمدات کے مقابلے میں برآمدات میں اضافہ

ہم نیوز  |  Nov 02, 2024

وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران ملک کی مجموعی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اس کے مقابلے میں درآمدات میں کمی آئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مالی سال کے ابتدائی ماہ کے دوران برآمدات میں اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے اور اکتوبر کا تجارتی خسارہ ستمبر 2024 کے مقابلے میں 17.69 فیصد کم رہا ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ ستمبر 2024 کا تجارتی خسارہ 1.82 ارب ڈالر تھا اور اکتوبر میں کم ہو کر 1.5 ارب ڈالر رہا، اسی طرح اکتوبر 2023 کے مقابلے میں بھی اکتوبر 2024 کا تجارتی خسارہ 31 فیصد کم رہا۔

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا کہ اکتوبر 2023 میں بیرونی تجارت کو 2.17 ارب ڈالر خسارے کا سامنا تھا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ جولائی تا اکتوبر کا تجارتی خسارہ اس سے 5.6 فیصد کم رہا۔

جولائی سے اکتوبر 2024 میں ملکی تجارتی خسارہ 6.97 ارب ڈالر رہا جبکہ جولائی سے اکتوبر 2023 کا تجارتی خسارہ 7.38 ارب ڈالر رہا تھا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے چار ماہ میں برآمدات میں 13.45 فیصد اور درآمدات میں 5.17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More