آئی ایم ایف نے منی بجٹ لانے کا مطالبہ کر دیا

ہم نیوز  |  Nov 02, 2024

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ٹیکس اہداف میں ناکامی کے باعث شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ لانے کا مطالبہ کر دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے ورچوئل بات چیت کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی۔ شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 5 سو ارب کا منی بجٹ آ سکتا ہے۔ جبکہ 60 ارب روپے کے ایف بی آر انفورسمنٹ کے لیے آرڈیننس بھی لایا جا سکتا ہے۔ تاہم وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی چیئرمین ایف بی آر سے پرفارمنس رپورٹ طلب کر لی۔

ٹیکس اہداف حاصل کرنے کے لیے ایف بی آر میں 4 بورڈ اراکین سمیت 18 افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں درآمدات کے مقابلے میں برآمدات میں اضافہ

میر بادشاہ کو ان لینڈ ریونیو آپریشنز، طارق ارباب کو ممبر لیگل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی حامد عتیق سرور کو ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز بنایا گیا ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ میربادشاہ خان کو ہٹانے کی تیاری راشد محمود لنگڑیال کی تعیناتی کے وقت کی گئی تھحامد عتیق سرور کی جگہ پر نجیب احمد میمن کو ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی تعینات کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More