ہم نے بھرپور مقابلہ کیا، نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے: رضوان

سچ ٹی وی  |  Nov 04, 2024

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹوں سے ہرا دیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میچ کے بعد گفتگو میں کہا کہ ہم نے بھرپور مقابلہ کیا، نتیجہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔

محمد رضوان نے پاکستانی بولرز کی تعریف کی بالخصوص حارث رؤف کی بولنگ کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کم ہدف کے تعاقب میں پاکستانی پیسرز نے کینگروز کو مشکل میں ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ سیریز میں ایک صفر کا خسارہ ہوا ہے لیکن اگلے میچ میں کم بیک کریں گے۔

واضح رہے کہ میلبرن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستانی پیسرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ معمولی ہدف بھی پہاڑ بنا دیا تھا۔

کینگروز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف حاصل کر کے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس میچ میں پاکستانی بیٹرز نے بھی سست ترین بیٹنگ کی اور نصف سے زائد اوورز میڈن کھیلے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

دوسرا میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ میں جب ک تیسرا اور آخری میچ 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More