خیبر پختون خوا حکومت کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی خریداری کے لیے خیبرپختون خوا حکومت ہر حد تک جائے گی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے بولی کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، قومی اثاثے کو سیاسی مافیا کے چنگل سے آزاد کر کے منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی آئی اے کو اس نہج تک پہنچانے والوں کی بولی میں دلچسپی سمجھ سے بالاتر ہے۔
عمران خان رہائی کے بعد باہر نہیں جائینگے ، پاکستان میں ہی رہیں گے ، بیرسٹر سیف
انہوں نے کہا کہ جس نے منافع بخش ادارے کو تباہ کیا وہی بولی میں پیش پیش ہیں۔