کہتے ہیں کہ بھلکڑ لوگ اپنا نقصان کرواتے ہیں کیونکہ وہ ضروری بات اور کام تک کرنا بھول جاتے ہیں، لیکن کبھی کبھی یہ بھول اچھی بھی ثابت ہوسکتی ہے۔
جیسے کہ اس شخص کے ساتھ ہوا، جو گھر سے آفس جانے کے لیئے نکلا تو اپنا ٹفن (لنچ باکس) گھر پر ہی بھول گیا۔ اسکی اس بھول نے اسکی زندگی کیسے بدلی آئیے جانتے ہیں۔
دراصل یہ واقعہ امریکا میں پیش آیا، جہاں ایک شخص دفتر جانے کے لیئے گھر سے نکلا تو آدھے راستے میں اسکی بیوی کا فون آیا کہ آپ لنچ باکس ساتھ لے جانا بھول گئے، گھر آکر اسے لے کر جائیں۔
شوہر نے بیوی کی بات ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ، میں گھر نہیں آرہا راستے سے کھانا لے لوں گا اور فون رکھ دیا۔
اس کے بعد وہ شخص قریب ہی ایک گروسری اسٹور میں چلا گیا جہاں اس نے کھانے کے ساتھ ملیئیئر باکس بھی خرید لیا اور اسٹور سے نکلنے سے قبل جب اس کو اسکریچ کیا تو اس پر لکھا تھا ’’لاٹری ونر‘‘ یعنی وہ 3 ملین ڈالر (لگ بھگ 84 کروڑ روپے پاکستانی) جیت چکا تھا۔
انعامی رقم دیکھ کر اسے جیسے یقین ہی نہ آرہا ہو، اس نے بتایا کہ جب میں نے تمام صفر دیکھے تو خوشی سنبھالی نہ گئی اور فوری طور پر بیوی کو فون کرکے یہ خوشخبری سنائی۔
پہلے پہل تو اسے لگا کہ میں مذاق کر رہا ہوں لیکن بعد میں جب میں نے اسے یقین دلایا تو اسکی خوشی کا بھی کوئی ٹھکانا نہیں تھا۔