ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل تنزلی ، 22 ویں نمبر پر چلے گئے

ہم نیوز  |  Nov 06, 2024

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹرز کی تازہ ترین عالمی رینکنگ  جاری کردی جس میں سینئر بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی آٹھ درجے تنزلی ہوئی ہے۔

آرمی چیف کادورہ سعودی عرب، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

ویرات کوہلی کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اپنی سرزمین پر 0-3 کی عبرتناک شکست کے بعد 8 درجے تنزلی ہوئی اور وہ بلے بازوں کی فہرست میں 22 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔

کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں میں صرف 93 رنز بنائے اور اب وہ ٹیسٹ فارمیٹ میں آئی سی سی مردوں کے بلے بازوں کی درجہ بندی میں 14 ویں سے 22ویں نمبر پر موجود ہیں۔

محمد سلیم خان رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات

ٹاپ ٹین بیٹرز

ٹیسٹ کرکٹ میں بلے بازوں کی درجہ بندی میں انگلینڈ کے جوروٹ پہلے،نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن دوسرے اور انگلینڈ کے ہیری بروک تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت کے یاشاسوی جیسوال ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں،آسٹریلیا کے اسٹیو سمتھ پانچویں نمبر پر برقرار ہیں، بھارت کے ریشبھ پنت پانچ درجے ترقی پاکر 11 ویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔

خیبر پختونخوا حکومت کا احساس پروگرام کے تحت بلا سود قرضے دینے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی 8 درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 15 ویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ آٹھویں نمبر پرہیں۔

پاکستان کے سعود شکیل بھی دودرجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے ہیں، ان کے علاوہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دو درجے تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More