بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کیوں لگائی جارہی ہے؟ آسٹریلوی حکومت کے انتہائی قدم نے باقی ممالک کو بھی سوچنے پر مجبور کردیا

ہماری ویب  |  Nov 07, 2024

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کا مقصد بچوں کو اس پلیٹ فارم کے ممکنہ نقصانات سے بچانا ہے۔ وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے اس مجوزہ قانون کو آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ "یہ ان والدین کے لیے ہے جو میرے جیسے ہیں، جو اپنے بچوں کی آن لائن سکیورٹی کے حوالے سے فکرمند ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آسٹریلوی خاندان جان سکیں کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔"

اس قانون کے تحت بچوں کو والدین کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔ تاہم ان نوجوانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا جو پہلے سے سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔ غیر ملکی میڈیا نے یہ بھی واضح کیا کہ اس قانون کی بہت سی تفصیلات پر ابھی بحث کی جائے گی۔

یہ اقدام والدین اور بچوں کے درمیان سوشل میڈیا کے حوالے سے شعور اور حفاظت کے موضوع پر ایک نئی بحث کو جنم دے رہا ہے، جس میں بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کو محفوظ بنانے کے عزم کو تقویت دی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More