ونٹر پیکج ، تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان

ہم نیوز  |  Nov 07, 2024

وفاقی حکومت بجلی کے استعمال میں اضافے کیلئے ونٹر پیکج لانے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ونٹر پیکج کے تحت صارفین کو ریلیف دے کر بجلی استعمال بڑھانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، پاور ڈویژن، وزارت خزانہ اور دیگر اداروں کی ونٹر پیکج کیلئے مشترکہ ورکنگ جاری ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق و نٹر پیکج کے تحت تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان ہے، اس پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

موسم سرما کیلئے پیکج کے تحت قیمت میں کمی کیلئے تین مختلف تجاویز ہیں، تمام بجلی صارفین کو و نٹر پیکج کا حصہ بنانے کی تجویز زیر غورہے۔ تمام صارفین کیلئے و نٹر پیکج کی صورت میں قیمت 8 روپے تک کم ہو سکتی ہے جبکہ پیکج کیلئے صرف صنعتی صارفین کو ریلیف دے کر کھپت بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

وفاقی حکومت کا یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان

ذرائع کے مطابق صنعتی صارفین تک پیکج محدود ہونے کی صورت میں 20 روپے تک کمی اور  پیکج کیلئے دسمبر تا فروری 2025 تک تین ماہ کا دورانیہ کی بھی پہلی تجویز دی گئی ہے۔ دوسری تجویز کے تحت و نٹر پیکج کا دورانیہ دسمبر تا اپریل ہو سکتا ہے، منصوبے کے تحت ونٹر پیکج میں صنعتی صارفین کو ریلیف دینا ترجیح ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ پیکج کیلئے وزارت خزانہ حکام کی آئی ایم ایف سے بات چیت بھی ہوئی، آئی ایم ایف حکام کی جانب سے بھیجے گئے سوالات پر باقاعدہ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پیداواری لاگت کو کم کر کے بجلی طلب میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے، آئی ایم ایف سے اجازت کی صورت میں ونٹر پیکج کی درخواست نیپرا جائے گی، نیپرا سے منظوری کے بعد وفاقی کابینہ ونٹر پیکج کی حتمی منظوری دے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More