وفاقی محتسب کے افسران کی اٹک میں کھلی کچہری

ہم نیوز  |  Nov 07, 2024

اسلام آ باد، وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کے ایڈ وائزر میجر جنرل (ر) ہا رون سکندر پا شا اور خالد سیال نے گزشتہ روزاٹک میں کھلی کچہر ی کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکایات سنیں۔

متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کرکے پاسپورٹ، گیس، بجلی اور نادرا کے خلاف متعدد شکایات مو قع پر ہی حل کروا دیں۔

کھلی کچہری میں شکایت کنند گان نے بجلی، گیس، نادرا، بے نظیر انکم اسپورٹس پروگرام، پا کستان ریلوے، اسٹیٹ لا ئف انشورنس کارپوریشن اور پاکستان پوسٹ آفس کے علاوہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے خلاف بڑ ی تعداد میں شکایات پیش کیں۔

زیا دہ تر شکا یات بجلی و گیس کے کنکشن اور زائد بلوں، بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام سے مالی امداد نہ ملنے، پا سپورٹ اور شناختی کارڈ کے اجراء میں تاخیر سے متعلق تھیں۔

محکمہ فشریز خیبر پختونخوا سے سر پلس ملازمین نکالنے کا فیصلہ، فہرست تیار

وفاقی محتسب کے افسران نے متعلقہ اداروں کو شکایات کے ازالے کے لئے مو قع پر ہی احکامات جاری کئے۔ متعدد شکایت کنندگان نے بتایا کہ ان کے بجلی کے ناجائز بل درست نہیں کئے جا رہے۔

بجلی و گیس کے کنکشن کے لئے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرائے مگر ابھی تک ان کے کنکشن نہیں لگے۔ کھلی کچہری کے بعد وفاقی محتسب کے افسران نے اٹک میں ضلعی انتظامیہ کے افسران سے بھی ملا قا ت کی اور ان سے عوامی مسا ئل کو حل کر نے کے حوالے سے با ت کی۔

کھلی کچہری کے بعد وفاقی محتسب کی ٹیم نے نادرا آفس کا دورہ کیا اور وہاں احسن انتظام اور کا رکردگی کو سراہا۔ نادرا کے افسران نے شکا یات کو فوری حل کرکے رپورٹ بھی پیش کر دی۔

کھلی کچہر ی میں وفاقی اداروں کے مقا می افسران اور اٹک کی اسسٹنٹ کمشنر شگفتہ جبین سمیت ضلعی انتظامیہ کے مقامی افسران اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More