زمانہ تیز، اب چلے گا 5 جی انٹرنیٹ، چیئرمین پی ٹی اے نے خوشخبری سنا دی

ہم نیوز  |  Nov 09, 2024

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں 5 جی  انٹرنیٹ سروس اپریل 2025 میں متعارف کروا دی جائے گی۔ 

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کے چیئرمین نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کو بتایا کہ  5 جی انٹرنیٹ سروس اپریل 2025 تک متعارف کروا دی جائے گی۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پاکستانی معیشت مضبوط ہوگی، شہباز شریف

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کا اجلاس  ہوا جس میں چیئرمین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا  کہ اس نیلامی کے ذریعے نئی کمپنیوں کو بھی راغب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ مارکیٹ کو وسعت دی جائے۔

چیئرمین پی ٹی اے  نے بتایا کہ سب میرین کیبل کی بحالی کا عمل جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ بحالی 27 اگست 2025 تک مکمل ہو جائے گی، سروسزکی اپ گریڈیشن کے باوجود مزید خلل کی توقع نہیں کی جا رہی ہے، جس سے صارفین کو بہتر  سروس میسر آئیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More