ٹک ٹاک صارفین کیلئے ایک اور دلچسپ فیچر متعارف

سچ ٹی وی  |  Nov 09, 2024

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے موسیقی کے شائقین کے لیے ’شیئر ٹو ٹک ٹاک‘ نامی نیا فیچر پیش کردیا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’شیئر ٹو ٹک ٹاک‘ فیچر کے تحت شائقین ایپل میوزک اور اسپاٹی فائے سے براہ راست میوزک کو ٹک ٹاک پر شیئر کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق مذکورہ فیچر موسیقی کے شائقین کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے متعارف کرایا گیا ہے، اس سے میوزک کے شوقین افراد کو اپنی پسند کے گانے دوسروں کے ساتھ بڑے پیمانے پر شیئر کرنے کا موقع ملے گا۔

فیچر کے تحت صارفین ایپل میوزک یا اسپاٹی فائے سے گانوں کو فیڈ سمیت اپنی اسٹوریز میں بھی شیئر کر سکیں گے۔

علاوہ ازیں دونوں پلیٹ فارمز سے گانوں کو ڈائریکٹ میسیجز (ڈی ایمز) میں بھی بھیجا جا سکے گا۔

’شیئر ٹو ٹک ٹاک‘ فیچر کے تحت صارفین نہ صرف ایک گانا بلکہ پلے لسٹس اور پورے کا پورا ایلبم بھی ریلیز کر سکیں گے۔

شائقین کو کسی بھی آڈیو سانگ کو شیئر کرتے وقت کوئی تصویر ساتھ شامل کرنی ہوگی، جس سے ایپل میوزک اور اسپاٹی فائے سے گانا براہ راست ٹک ٹاک پر شیئر ہوجائے گا۔

’شیئر ٹو ٹک ٹاک‘ فیچر کو 7 نومبر کو پیش کیا گیا، تاہم فوری طور پر مذکورہ فیچر تک تمام صارفین کو رسائی نہیں دی گئی، ترتیب وار تمام صارفین کو اس تک رسائی دے دی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More