بینک صارفین کی شکایات رفع کرنے کی مدت 45 دن سے کم کر کے 30 دن مقرر

ہم نیوز  |  Nov 12, 2024

بینک صارفین کی شکایات کو رفع کرنے کی مدت 30دن مقرر کردی گئی ہے۔

قبل ازیں شکایت کنندگان کی شکایات کا حل بینکنگ کمپنیز آرڈیننس مجریہ 1962کے تحت بینکوں کو 45 دن میں کرنا ہوتا تھا ۔

عمران خان کے دوست عمران سعید چوہدری انتقال کر گئے

شکایت کنندگان متعلقہ بینک کے جواب سے مطمئن نہ ہونے کی صورت میں 30 دن کے اندر اندر اپنی شکایات کے ازالے کے لیے بینکنگ محتسب پاکستان سے رجوع کرسکتے ہیں۔

شکایت کرنے سے قبل شکایت کنندہ متعلقہ بینکنگ کمپنی سے اپنی شکایت کا ازالہ کرنے کی درخواست کرے گا اور اگر بینکنگ کمپنی جواب دینے میں ناکام رہتی ہے یا مقررہ 30 دن کے اندر شکایت کنندہ کو غیر تسلی بخش جواب دیتی ہے تو شکایت کنندہ بینک کے خلاف کسی بھی وقت 30 دن کی مدّت کے اندر شکایت درج کراسکتا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 7000 روپے کی کمی

بصورت دیگر بینکنگ محتسب اگر مطمئن ہو کہ شکایت درج کرنے میں تاخیر کی وجوہات معقول ہیں تو تاخیر کو درگزر کرکے شکایت پر غور کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More