نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر سنا دی

سچ ٹی وی  |  Nov 12, 2024

چیئرمین نادرا نے قومی اسمبلی کمیٹی برائے داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں شناختی کارڈ بنوانے والوں کو فیسوں کے حوالے سے اہم خبر سنادی۔

راجہ خرم نواز کی زیرصدارت قومی اسمبلی کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین نادرا نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نادرا کے دفاتر کو نہیں بڑھا سکتے، نادرا کے دفاتر بڑھانے سے شناختی کارڈ کی فیس بڑھانا ہو گی۔

چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ 61 تحصیلیں ایسی ہیں جن میں نادرا کے دفاتر نہیں ہیں، یہ ایسی تحصلیں ہیں جہاں حکومت نے اعلان توکردیالیکن حلقہ بندی نہیں کی ، نادرا کا اپنا فنڈ ہے،فیس تبدیل نہیں کی، ہم نے کارڈزکورینیو نہیں کیا۔

اجلاس کے دوران زرتاج گل نے سوال کیا نگران حکومتوں نے تعیناتیاں کیسے کیں؟ جن افسران کو نادرا سے نکالا گیا ،کیا سیکیورٹی وجوہات تھیں؟ افسران کے کون سی ڈگریوں کے ایشوز تھے؟ 53بلین آپ کا ریکارڈ ریونیو تھا ، ہمارے ایریاز میں نادرا وینز بھیجی جائیں اور 53بلین ریونیو میں سے اخراجات کیا ہیں ہمیں بتایا جائے۔

جس پر نادرا کے چیئرمین نے بتایا کہ وفاقی حکومت کا چیئرمین ،بورڈکی تعیناتی کے سواعمل دخل نہیں ، نادرا کی تمام تعیناتیاں نادرا حکام کی جانب سے کی جاتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More