وزارت مذہبی امور کا پی ٹی اے کو پورنوگرافی اور گستاخانہ مواد ہٹانے کیلئے خط

سچ ٹی وی  |  Nov 12, 2024

وزارت مذہبی امور نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو آن لائن پلیٹ فارمز سے گستاخانہ اور پورنوگرافی مواد ہٹانے کیلئے خط لکھ دیا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گستاخانہ اور پورنوگرافی مواد کی بدستور آن لائن پلیٹ فارم پر موجودگی تشویش ناک ہے، سپریم کورٹ نے پی ٹی اے کو ایسے مواد ہٹانے کیلئے پہلے سے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ پی ٹی اے تمام ذرائع استعمال کرکے غیر اخلاقی مواد فوری ہٹانے کیلئے اقدامات کرے، پورنوگرافی مواد کی آن لائن دستیابی معاشرے میں اخلاقی اقدار کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی اے پورنوگرافی، گستاخانہ و دیگر غیر اخلاقی مواد بلاک کرنے کیلئے فوری کارروائی کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More