کشمیر گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان

ہم نیوز  |  Nov 13, 2024

محکمہ موسمیات نے کشمیر گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام اور رات میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید دُھند پڑنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک جبکہ سموگ اور صبح / رات کے اوقات میں دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی، بچے نمونیا کا شکار ہو رہے، چائلڈ لائف فاؤنڈیشن

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم لاہور، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال، اٹک، جہلم، چکوال، منگلہ، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر ،خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں سموگ چھائے رہنے جبکہ رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم سکھر، لاڑکانہ، کشمور، خیر پور اور گر د و نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دُ ھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ شام یا رات کے اوقات میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بالائی اضلاع میں سرد رہے گا تاہم شام/رات کے دوران چترال، دیر، سوات، بٹگرام اور کوہستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں سموگ/ دُھند پڑنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More