پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

اردو نیوز  |  Nov 14, 2024

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹمیوں کے درمیان ٹاس کا مقررہ وقت ایک بجے کا تھا تاہم خراب موسم کی وجہ سے ٹاس اپنے وقت پر نہیں ہو سکا تھا۔

میچ سے قبل پاکستان کے کپتان محمد رضوان کا بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’تیاری اچھی ہے، فائنل الیون سے متعلق وہی فیصلہ کریں گے جو بہتر ہوگا۔‘

دوسری جانب آسٹریلیا کو مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ، کپتان مچل مارش اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جبکہ جوش انگلس سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔

اس سے قبل ٹی 20 فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ مارچ 2022 میں لاہور میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کو تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More