پہلا ٹی20: 94 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین روانہ

اردو نیوز  |  Nov 14, 2024

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 94 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 16 رنز بنا لیے ہیں۔ 

برسبین میں جاری میچ میں بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا جس کے بعد میچ کو سات، سات اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی اننگز

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیل کے آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ میتھیو شارٹ سات، جیک فریسر اور ٹم ڈیوڈ نو، نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یوں مقررہ سات اوورز میں آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے ایک، ایک جبکہ عباس آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے حسیب اللہ اور سلمان علی آغا آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

اس سے قبل ٹی 20 فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ مارچ 2022 میں لاہور میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کو تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیونصاحبزادہ فرحان، عثمان خان، بابر اعظم، محمد رضوان ن(کپتان)، حسیب اللہ، سلمان علی آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث راؤف پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

آسٹریلیا کی پلیئنگ الیونجوش انگلس (کپتان)، شین ایبٹ، زیویئر بارلے، کوپر کونلی، ٹم ڈیوڈ، ایرون ہارڈی، سپینسر جانسن، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، مارکس سٹوئنس اور ایڈم زمپا آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More