ہم نیوز | Nov 14, 2024
گورنر پنجاب کی گاڑی کو موٹر وے ایم ٹو پر حادثہ پیش آیا تاہم گورنر محفوظ رہے۔
موٹر وے ایم ٹو پر نیلا دھلا کے قریب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، ان کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوگیا تاہم وہ گاڑی حادثے میں محفوظ رہے اور گاڑی یا سوار افراد کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔
گورنر پنجاب دوسری گاڑی پر سوار ہو کر اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگئے ہیں، بعدازاں پارٹی قیادت نے ان سے رابطہ کیا اورخیریت دریافت کی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More