چیمپیئنز ٹرافی کیلئے پاکستان جانے سے انکار ، آئی سی سی نے بھارت سے تحریری وجوہات مانگ لیں

ہم نیوز  |  Nov 15, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے سے انکار کی تحریری وجوہات طلب کر لیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے بھارتی خط کی تحریری کاپی مانگی تھی جس پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو پاکستان نہ جانے بارے زبانی آگاہ کیا تھا۔

بھارت کا انکار ، چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ، تقریب منسوخ

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو تحریری وجوہات بیان کرنے کا کہا ہے، قوانین کے مطابق بھارت کو پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی، آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہو گا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے نہ آنے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو گا جبکہ پاک بھارت میچز نہ ہونے سے بھارتی  بورڈ کے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More