جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بڑی غلطی کی لیکن امپائرز کی نظروں سے اوجھل رہی۔
برسبین کے گابا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا یہ میچ بارش کی وجہ سے 7، 7 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، جس کے مطابق 2 بائولرز محض دو دو اوورز کروانے کے مجاز تھے جبکہ تین بائولرز کو بقیہ 3 اوورز کروانے تھے۔
چھبیسویں آئینی ترمیم خوش آئند اور بہترین ہے،نوازشریف
تاہم کپتان محمد رضوان نے ایک بڑی غلطی کرتے ہوئے تین فاسٹ بولر شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رئوف سے 2، 2 اوورز کروا ڈالے تاہم فیلڈ اور تھرڈ امپائرز نے دھیان نہ دیا اور وہ پنلٹی سے بچ گئے۔
یاد رہے اس میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔