وائرل ہونے والی ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل آگیا

سچ ٹی وی  |  Nov 16, 2024

ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا نے واضح کیا ہے کہ وائرل ہونے والی نامناسب ویڈیوز ان کی نہیں بلکہ جعلی ہیں، جنہیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا۔

متھیرا نے انسٹاگرام اسٹوری اور اپنی ٹوئٹ میں وائرل ہونے والی ویڈیوز کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو ایڈٹ کرکے انہیں بدنام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی نامناسب ویڈیوز ان کی کردار کشی کرنے کے لیے بنائی گئیں جو کہ انتہائی غلط بات ہے۔

متھیرا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی اس طرح کی نامناسب ویڈیوز نہیں بنائیں اور وہ اس بات پر شدید صدمے اور دکھ کا شکار ہیں کہ لوگوں نے ان کی جعلی ویڈیوز بنا کر انہیں بدنام کیا۔

انہوں نے جعلی ویڈیوز پھیلانے والوں کو اپیل کی کہ وہ انہیں بدنام کرنے کے لیے ایسی ویڈیوز نہ پھیلائیں۔

متھیرا نے ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اپنے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی انہیں خبردار بھی کیا، جنہوں نے ان کی ویڈیوز پھیلائیں۔

ماڈل و ٹی وی میزبان نے لکھا کہ جنہوں نے ان کی جعلی ویڈیوز پھیلا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی، وہ قانونی کارروائیوں کے لیے تیار رہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More