یوکرینی صدر کا روس کیساتھ جنگ ختم کرنے کی حمایت کا اعلان

ہم نیوز  |  Nov 17, 2024

کیف: یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی حمایت کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی صدارت سنبھالنے پر روس یوکرین جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔ اور نئی امریکی انتظامیہ یقینی بنائے گی کہ جنگ ختم ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی۔ جس میں روس کے خلاف جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر اور چینی ہم منصب کی ملاقات 15نومبر کوہوگی

یوکرینی صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی مطالبات کیے۔ تاہم یہ ضرور کہا کہ انہیں ٹرمپ کی طرف سے کوئی ایسی بات نہیں سننے کو ملی جو یوکرین کے مؤقف کے خلاف ہو۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ دو سال سے زائد عرصے سے جاری ہے جہاں یوکرین کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔ اس جنگ میں یوکرین کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور بہت سی انسانی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More