عاقب جاوید جیسن گلیسپی کی جگہ پاکستان کے ہیڈ کوچ مقرر ہوں گے: کرک انفو

اردو نیوز  |  Nov 18, 2024

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے کہا ہے کہ جیسن گلیسپی کو پاکستان کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا اور ان کی جگہ عاقب جاوید کو ہر فارمیٹ کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا جائے گا۔

گلیسپی پاکستان کے ٹیسٹ کوچ ہیں اور فی الحال وائٹ بال ٹیم کے عبوری کوچ ہیں، لیکن توقع ہے کہ عاقب جاوید کی تقرری کے بعد تمام فرائض سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

کرک انفو کے مطابق فیصلے کا اعلان پیر تک کیا جا سکتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جب پاکستان آسٹریلیا کے اپنے جاری دورے پر اپنا آخری وائٹ بال میچ کھیلے گا - سیریز کا تیسرا ٹی20 آسٹریلیا پہلے ہی 2-0 سے جیت چکا ہے۔ یہ ہیڈ کوچ کے طور پر گلیسپی کی آخری مصروفیت ہوگی۔

عاقب جاوید پی سی بی کی پہلی پسند نہیں تھے، بورڈ نے ابتدائی طور پر گلسپی کو اگلے مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کے اختتام تک آل فارمیٹ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے کہا تھا۔ تاہم ان سے کہا گیا کہ وہ اپنے موجودہ معاہدے میں تبدیلی کے بغیر وائٹ بال کی اضافی ذمہ داری بھی سنبھالیں۔ گلیسپی نے معاوضے میں اضافے کے بغیر دو اضافی فارمیٹس پر کام کرنے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔ اس کے بعد پی سی بی نے آل فارمیٹ کوچ کی تلاش شروع کر دی۔

اگرچہ پی سی بی کے ایک اہلکار نے گلیسپی کو تبدیل کرنے کے فیصلے کی وجہ پاکستان میں کافی وقت نہ گزارنے کو قرار دیا ہے۔ یہ وہ چیز ہے جو پی سی بی نے نجی طور پر گیری کرسٹن کے استعفیٰ کی وضاحت کے لیے استعمال کی تھی، جو اس سے پہلے وائٹ بال کوچ تھے۔

 کرک انفو کے مطابق گلیسپی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کانٹریکٹ کے مطابق وقت پاکستان میں گزارا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More