آج کل ہر چیز ڈیجیٹل ہوگئی ہے اور اس ڈیجیٹل دنیا میں ایکسس کے لیئے آپ کو پاسورڈ درکار ہوتا ہے، کیونکہ یہ آپ کے پرسنل ڈیٹا کو محفوظ رکھتے ہوئے دوسرے لوگوں کو اس تک رسائی سے بچاتا ہے۔ اس لیئے ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ اسکا پاسورڈ منفرد اور مشکل ہو۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا عام ترین پاسورڈ کون سا ہے؟ جو یقیناً زندگی میں ایک بار آپ نے بھی ضرور رکھا ہوگا۔
انٹرنیٹ صارفین کا عام طور پر پاسورڈ سے لازمی پالا پڑتا ہے۔ کیونکہ اگر آپ کے پاس پاسورڈ نہیں تو سمجھیں انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کی اجازت بھی ںہیں۔
تازہ ترین تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ، لاکھوں افراد اپنے پاسورڈ رکھنے کے معاملے میں انتہائی لاپروا ہوتے ہیں اور نہایت عام سا پاسورڈ رکھتے ہیں جو اکثر لوگ استعمال کرتے ہیں۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ، دنیا بھر میں نجی اور کارپوریٹ اکاؤنٹس کا سب سے عام پاسورڈ ’123456‘ ہوتا ہے۔
جی ہاں! 30 لاکھ سے زائد نجی صارفین اور 12 لاکھ کے کارپوریٹ اکاؤنٹ رکھنے والے صارفین کی جانب سے اس پاسورڈ کا استعمال عام ہے۔
اس کے علاوہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈ کچھ یوں ہے
نمبر 1: 123456
نمبر 2: 123456789
نمبر 3: 12345678
نمبر 4: password
نمبر 5: qwerty123
دلچسپ بات یہ ہے کہ چھ سال سے سالانہ بنیاد پر ہونے والی تحقیق میں 6 میں سے 5 بار اس پاسورڈ (123456) نے پہلی پوزیشن سنبھالی ہوئی ہے۔