سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد بیٹری کی قیمت بھی میں بڑی کمی

سچ ٹی وی  |  Nov 18, 2024

ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر بیٹری کی قیمت بھی گرگئی ہے۔

ڈیلرز کے مطابق سولر پینلز کے بعد اب سولر بیٹری کی قیمت میں بھی 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ڈیلرز نے بتایا کہ ساڑھے 4 لاکھ روپے والی لیتھیم سولر بیٹری کے دام 3 لاکھ 80 ہزار روپے ہو گئے ہیں جبکہ 70 ہزار روپے والی ٹیوبلر بیٹری 55 ہزار میں فروخت ہونے لگی ہے۔

ڈیلرز نے مزید بتایا کہ سولر پینلز ریٹس کم سطح سے بڑھانے کی کوشش ناکام ہوئی، بڑے امپورٹرز کی جانب سے 33 روپے واٹ تک بڑھائی گئی قیمتیں کم ہونے لگیں جبکہ پنجاب میں اسموگ اور سرد موسم کے سبب پینلز کی فروخت سست رہی اور چند برانڈز کی جانب سے سولر انورٹر ریٹس میں 3 سے 5 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بڑھتا درجہ حرارت اور مہنگی بجلی سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ اپنے گھروں میں سولر پینل لگا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More